نیب کا بڑی سیاسی شخصیت کے فارم ہاوس پر چھاپہ

نیب کا بڑی سیاسی شخصیت کے فارم ہاوس پر چھاپہ
نیب کا بڑی سیاسی شخصیت کے فارم ہاوس پر چھاپہ

  

حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نیب نے ٹنڈو جام میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما  شرجیل میمن کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق شرجیل میمن کے فارم ہاؤس کی تلاشی لی جارہی ہے اور رقبے کی پیمائش کی جارہی ہے ، فارم ہاؤس کو اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا گیاہے ، نیب کی ٹیم کارروائی کے بعد فارم ہاؤس سیل کر دے گی تاہم تلاشی کے دوران وہاں سے برآمد ہونے والے دستاویزات اور ریکارڈ کو ضبط کر لیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ تین روز میں دو بڑی سیاسی شخصیات گرفتار ہو ئی ہیں جن میں سابق صدر  آصف زرداری اور  مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف شامل ہیں ۔ آصف زرادری دس روز جبکہ حمزہ شہباز کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیاہے ۔

مزید : قومی