اپوزیشن راہنماؤں کو فرضی اور جعلی مقدمات میں جیلوں میں ڈالنا احتساب نہیں انتقام ہے:بلاول بھٹو زر داری

اپوزیشن راہنماؤں کو فرضی اور جعلی مقدمات میں جیلوں میں ڈالنا احتساب نہیں ...
اپوزیشن راہنماؤں کو فرضی اور جعلی مقدمات میں جیلوں میں ڈالنا احتساب نہیں انتقام ہے:بلاول بھٹو زر داری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ اپوزیشن راہنماؤں کو فرضی اور جعلی مقدمات میں جیلوں میں ڈالنا احتساب نہیں انتقام ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہاکہ میرے ترجمان اور سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے خفیہ ایف آئی آر کا اندراج اور اسے چھپانا قابل مذمت ہے، کس قانون کے تحت سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے خلاف درج ایف آئی آر سیل کی گئی اور سامنے نہیں لائی جارہی،اس قسم کے ہتھکنڈے صرف آمرانہ دور میں استعمال کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ انصاف کا تقاضا ہے کہ ہر شخص کو اس پر لگائے گئے الزامات سے فوری آگاہ کیا جائے۔اُنہوں نے کہاکہ ہمیشہ عدلیہ اور قانون کی بالادستی کی بات کی، حکومت کی جانب سے قانون کی دھجیاں بکھیرنے پر عدلیہ نوٹس لے،پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے کسی دباؤ میں آنے والے نہیں ہیں۔

مزید : قومی