بلاول بھٹو زر داری کا آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر تشویش کا اظہار،رہنماؤں کو معاملہ سپیکر کے ساتھ اٹھانے کی ہدایت

بلاول بھٹو زر داری کا آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر تشویش کا ...
بلاول بھٹو زر داری کا آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر تشویش کا اظہار،رہنماؤں کو معاملہ سپیکر کے ساتھ اٹھانے کی ہدایت

  

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ سپیکر کے ساتھ اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا سندھ ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے اجرااور بجٹ کے معاملے پر غور کیا گیا ۔  پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماوں کو معاملہ سپیکر کے ساتھ اٹھانے کی ہدایت کی ۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے بجٹ کا معاملہ بھی بھرپور طریقے سے اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رکن قومی اسمبلی کی اجلاس میں شرکت کرنا آئینی حق ہے۔ بلاول بھٹو زر داری نے ہدایت کی کہ سپیکر سے معاملہ اٹھا کر رولز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی درخواست کی جائے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی ہدایت کے بعد پارٹی رہنماوں نے سپیکر سے ملاقات کا فیصلہ کیا ،پیپلز پارٹی کا وفد راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  سے ملاقات کرےگا۔وفد سپیکر کو آصف زرداری، محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست کرےگا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد