بھارتی وزیر اعظم مودی کے کرغزستان کے دورے کے لیے خاص طور پر ایئر سپیس کھولی جائےگی:غلام سرور خان

بھارتی وزیر اعظم مودی کے کرغزستان کے دورے کے لیے خاص طور پر ایئر سپیس کھولی ...
بھارتی وزیر اعظم مودی کے کرغزستان کے دورے کے لیے خاص طور پر ایئر سپیس کھولی جائےگی:غلام سرور خان

  

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے کرغزستان کے دورے کے لیے خاص طور پر ایئر سپیس کھولی جائے گی۔

 وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نےاپنے  ایک بیان میں  کہا کہ جذبہ خیر سگالی کے تحت یہ ایئر سپیس کھولی جائےگی۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے ایوی ایشن ڈویژن کو درخواست بروز سوموار موصول ہوئی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشورہ کرکے سپیس کھولنے کا کہا۔پاکستان ہمیشہ سے خطے میں امن چاہتا ہے۔مشرقی باؤنڈ ائیرسپیس خطے میں کشیدگی کی وجہ سے بند تھی۔اس سلسلےمیں آئیر انڈیا B 747 400 استعمال کرےگا۔ایئر سپیس کھلنے سے ایئر انڈیا کا جہاز 13جون کو نئی دہلی سے بشکیک جائے گا اور چودہ جون کو بشکیک سے نئی دلی آئے گا۔یہ ائیراسپیس 72 گھنٹوں کے لیے کھولی جائے گی۔اس رستے کے کھلنے سے نئی دلی اور بشکیک کا راستہ ڈیڑھ گھنٹے کا ہو جائے گا۔غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ اس آئیر سپیس کے بند ہونے سے بھارت کو زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد