ورلڈ کپ کے اہم میچ میں محمد عامر کی اپنے ون ڈے کیرئیر کی تباہ کن باولنگ

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں محمد عامر کی اپنے ون ڈے کیرئیر کی تباہ کن باولنگ
ورلڈ کپ کے اہم میچ میں محمد عامر کی اپنے ون ڈے کیرئیر کی تباہ کن باولنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹاونٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ میں محمد عامر نے اپنے کیرئیر کی شاندار باولنگ کر ا کے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ۔آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لئے 308 رنز کا ہدف دیا ہے۔ایک موقع پر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ آسٹریلوی بیٹسمین رنزکا پہاڑ کھڑا کردیں گے اور 350سے زائد سکور بھی مشکل نظر نہیں آرہا تھالیکن محمد عامر نے اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر کی بہترین باولنگ کرتے ہوئے پانچ آسٹریلوی کھلاڑیوں کا شکار کیااور پھر کینگروز 307رنز تک محدود رہے، یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھی ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں عامر نے پانچ وکٹیں لی ہیں۔حالیہ ورلڈ کپ میں بھی کسی بولر کی اب تک کی یہ سب سے بہترین کارکردگی ہے۔محمد عامر نے اس سے قبل سری لنکا کے خلاف اپنے کیرئیر کی بہترین بولنگ کی تھی، تقریباً 10برس قبل 2009 میں انہوں نے 28رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔محمد عامر اب تک 54 ایک روزہ میچز میں 70 وکٹ اپنے نام کرچکے ہیں۔

مزید :

کھیل -