شدید گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے کن شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی؟

شدید گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے کن شہروں میں بارش ...
شدید گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے کن شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی؟

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کے ستائے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے حیدر آباد اور کراچی میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج (بدھ کو) رات کے وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز جنوب مشرقی سندھ کے شہروں میرپور خاص، حیدرآباد اور کراچی ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بدھ کے روز بلوچستان کا شہر تربت ملک کا گرم ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج اسلام آباد میں پارہ 35، کوئٹہ میں 34، پشاور میں 39 ، کراچی میں 40 اور لاہور میں فجر کے وقت ہونے والی بارش کے باوجود 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : ماحولیات