’ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب کی کرپشن کے کیس سے نواز شریف لا علم تھے، اس کا صرف چوہدری نثار کو پتا تھا‘ رانا ثناءاللہ کا تہلکہ خیز انکشاف

’ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب کی کرپشن کے کیس سے نواز شریف لا علم تھے، اس کا صرف ...
’ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب کی کرپشن کے کیس سے نواز شریف لا علم تھے، اس کا صرف چوہدری نثار کو پتا تھا‘ رانا ثناءاللہ کا تہلکہ خیز انکشاف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462ارب روپے کی کرپشن کے کیسز سے نواز شریف لا علم تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کیسز سے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف لاعلم تھے ، 462ارب روپے کی کرپشن کا علم صرف چوہدری نثار کو تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 462ارب روپے کے کرپشن کیسز کا اب کیا ہوا؟۔

خیال رہے کہ سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو 2015 میں کرپشن کیسز کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے وزارت پٹرولیم اینڈ گیس میں 462 ارب روپے کی کرپشن کی ہے۔

رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف الزامات درست نہیں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی خسرو بختیار کے خلاف نیب نے تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔

مزید : قومی /سیاست