’مکہ جاﺅ یا مدینہ، اس عورت کے گناہ معاف نہیں ہوں گے‘ عامر لیاقت کی بیٹی اپنے والد اور سوتیلی والدہ کی عمرے کی تصاویر پر پھٹ پڑیں

’مکہ جاﺅ یا مدینہ، اس عورت کے گناہ معاف نہیں ہوں گے‘ عامر لیاقت کی بیٹی اپنے ...
’مکہ جاﺅ یا مدینہ، اس عورت کے گناہ معاف نہیں ہوں گے‘ عامر لیاقت کی بیٹی اپنے والد اور سوتیلی والدہ کی عمرے کی تصاویر پر پھٹ پڑیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی صاحبزادی دعائے عامر نے اپنے والد اور سوتیلی والدہ کی عمرے کی تصاویر پر کڑی تنقید کی ہے۔

عامر لیاقت حسین اپنی دوسری بیوی طوبیٰ عامر کے ساتھ ان دنوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ دونوں میاں بیوی گاہے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر رہے ہیں جنہیں خوب پسند کیا جارہا ہے لیکن عامرلیاقت کی صاحبزادی کو یہ تصاویر پسند نہیں آئیں۔

عامر لیاقت کی صاحبزادی دعائے عامر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مکہ جاﺅ یا مدینہ یا جہاں تمہارا دل کرے وہاں جاﺅ لیکن اللہ ان لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرے گا جنہوں نے گھروں کو توڑا اور اپنے اہلخانہ کو گمراہ کیا۔ اتنی بڑی منافقت دیکھنا بہت ہی افسوسناک ہے ۔

دعائے عامر نے اپنی سوتیلی والدہ سیدہ طوبیٰ عامر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عورت کے گناہ کبھی بھی معاف نہیں کیے جاسکتے۔

ٹوئٹر@Duaa_e_aamir

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی