”مجھے مایوسی ہے کہ ہم ۔۔۔“آسٹریلوی کپتان نے میچ جیت کر بھی ایسی بات پر مایوسی کا اظہار کردیا کہ آپ بھی انہیں داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

”مجھے مایوسی ہے کہ ہم ۔۔۔“آسٹریلوی کپتان نے میچ جیت کر بھی ایسی بات پر ...
”مجھے مایوسی ہے کہ ہم ۔۔۔“آسٹریلوی کپتان نے میچ جیت کر بھی ایسی بات پر مایوسی کا اظہار کردیا کہ آپ بھی انہیں داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

  

ٹاﺅنٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم ہدف کے قریب تک پہنچ گئی تھی ،جب حسن علی اور وہاب ریاض جیسے کھلاڑیوں کی سوئنگ گیند کا سامنا ہوتو کھیلنا مشکل ہو تا ہے ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں مایوسی ہوئی کہ پورے پچاس اوورز نہیں کھیل سکے ،جب آپ ایکسٹرا بلے بازوں کے ساتھ ٹیم میں اترتے ہیں تو اوورز پورے کھیلنے چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بہت تیز کھیلنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے آخر میں ٹھیک نہیں کھیل پائے اور بیس سے تیس سکور کم کیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دو پوائنٹس حاصل کر لیے جو کہ اچھی بات ہے ۔

مزید : کھیل