ایک عرصے سے ناراض اختر مینگل کو منالیا گیا، حکومت نے ان کی کون کون سی شرائط مان لیں؟ بڑی خبر آگئی

ایک عرصے سے ناراض اختر مینگل کو منالیا گیا، حکومت نے ان کی کون کون سی شرائط ...
ایک عرصے سے ناراض اختر مینگل کو منالیا گیا، حکومت نے ان کی کون کون سی شرائط مان لیں؟ بڑی خبر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کے اتحادیوں تحریک انصاف اور بی این پی مینگل میں مذاکرات کے ذریعے معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد بی این پی حکومت کی بجٹ منظوری میں حمایت کرے گی۔

حکومتی اوربی این پی مینگل کے وفود کی ایک دن میں دو ملاقاتیں ہوئیں، ایک ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں جبکہ دوسری رات کو 8 بجے وزیر اعظم ہاﺅس میں ہوئی۔ حکومتی وفد میں وزیر دفاع پرویز خٹک، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، وزیر ترقی و منصوبہ بندی خسرو بختیار اور ارباب شہزاد شریک ہوئے۔ بی این پی کے وفد میں اخترمینگل، جہانزیب جمالدینی،ہاشم نوتیزئی اورعاصم بلوچ شریک ہوئے۔

حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان ملاقاتوں کے نتیجے میں حکومت اوربی این پی مینگل میں معاملات طے پا گئے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کیلئے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے جبکہ حکومت نے بلوچستان میں توانائی ،ڈیم اور سڑکیں تعمیر کرنے کی شرائط بھی مان لی ہیں۔وفاقی حکومت بی این پی مینگل کومیگا پروجیکٹس کے لیے فنڈز دینے کو بھی تیار ہوگئی ہے ۔حکومت اور بی این پی مینگل کے درمیان مذاکرات پر وزیر اعظم کو آگاہ رکھا گیا، وزیر اعظم نے کہا بلوچستان میری ترجیح ہے،تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی دیں گے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے شرائط ماننے پر بی این پی مینگل وفاقی حکومت کی بجٹ منظوری میں حمایت کرے گی،قاسم سوری، پرویزخٹک اورارباب شہزاد پر مشتمل کمیٹی شرائظ پرعملدرآمد کرائے گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد