آسٹریلیا سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر کس نمبر پر ہے ؟پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے مایوس کن خبر آگئی

آسٹریلیا سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر کس نمبر پر ہے ؟پاکستانی ...
آسٹریلیا سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر کس نمبر پر ہے ؟پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے مایوس کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹاونٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ کپ 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شکست کھانے کے بعد پاکستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر براجمان ہے۔پاکستان نے اب تک ٹورنامنٹ میں چار میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں فتح، دو میں شکست جبکہ ایک میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا۔پاکستان سے فتح کے بعد آسٹریلوی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگئی ہے۔آسٹریلوی ٹیم نے چار میچ کھیل کر تین میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ میں اسے شکست ہوئی ۔
پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ پہلے،آسٹریلیا دوسرے ،انگلینڈ تیسرے ،بھارت چوتھے، سری لنکا پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹے اور بنگلہ دیش ساتویں پوزیشن پر ہے۔چار میچوں میں سے تین میں شکست کھانے والی جنوبی افریقی ٹیم نویں جبکہ تین میں سے تین میچ ہارنے والی افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔

مزید :

کھیل -