پیسوں کے لین دین پر بھائی کی فائرنگ،بھائی جاں بحق

پیسوں کے لین دین پر بھائی کی فائرنگ،بھائی جاں بحق

  

لاہور (کرائم رپورٹر) سبزہ زار میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو پیسوں کے لین دین کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کردیا،پولیس کے مطابق کھاڑک نالے کے قریب رہائش پذیر سلمان خالد کاسلطان سے پیسوں کا لین دین کا تنازع چلا آرہا تھا۔دونوں بھائیوں کی دفتر میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر سلطان نے ساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کرکے سلمان خالد کوزخمی کردیا۔ سلمان کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

زخمی کو فوری تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروا کے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

علاقائی -