اچانک گولی چلنے سے ڈولفن اہلکار زخمی

اچانک گولی چلنے سے ڈولفن اہلکار زخمی

  

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن ہیڈ کواٹر میں اپنی ہی پستول سے گولی چلنے کے باعث اہلکار زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈولفن ہیڈ کوارٹر میں ڈولفن اہلکار رزاق اپنی پستول سے گولی چلنے سے معمولی زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکار کی ٹانگ پر فائز لگا، رزاق ولد شفیع نامی ڈولفن ملازم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اہلکار اپنا اسلحہ کوت میں رکھوا رہا تھا کہ گولی چل گئی،،اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے.

مزید :

علاقائی -