سلنڈر کی دکان میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس گیا

سلنڈر کی دکان میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس گیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا کے علاقہ میں سلنڈرپھٹنے سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق چونگی امرسدھو میں سلنڈر کی دکان میں گیس ری فیلنگ کے دوران دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی جس سے 46 سالہ سرورجھلس گیا۔ جسے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 کھلونوں کی دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

مطابق موچی گیٹ کے علاقہ گجر گلی میں کھلونوں کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے دوران آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دکان میں موجود لاکھوں مالیت کا سامان جل کر گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیموں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید :

علاقائی -