موٹر وے پولیس کے انسپکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق

موٹر وے پولیس کے انسپکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق

  

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹر وے پولیس بھی کرونا کا شکارمریدکے بیٹ نمبر 11 کے انسپکٹر میں کرونا وائرس کی تصدیق پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ موٹر وے پولیس کے اہلکاروں میں نامناسب انتظامات کے باعث کرونا وائرس پھیل رہا تمام فیلڈ اہلکاروں کا کرونا ٹیسٹ کروایا جائے۔ اہلکاروں کا کہنا تھا این 5 کے اہلکار کچھ عرصہ قبل تک افسران بالا کے حکم پر فنگر پرنٹ کی مدد سے حاضری لگاتے رہے جبکہ عدالت نے کافی عرصہ قبل ہی بائیو میٹرک حاضری ختم کرنے کا کہا تھا۔ موٹر وے اہلکاروں کا کہنا تھا ہمارا روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں شہریوں سے ملنا جلنا ہوتا ہے۔ چالان کرنے موٹر وے پر مشکل میں پھنسے شہریوں کی مدد کے لئے ان سے ملنا جلنا پرتا ہے۔ مریدکے میں انسپکٹر میں کرونا پائے جانے کے بعد اہلکاروں میں خوف وہراس پایا جارہا ہے۔ اہلکاروں نے آئی جی موٹر وے سے اپیل کی ہے کہ تمام موٹر وے پولیس کے تمام اہلکاروں کا کرونا ٹیسٹ کروایا جائے اور کرونا کے باعث اہلکاروں کو ڈیوٹی میں ریلیف فراہم کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -