نو سر بازگرفتار

  نو سر بازگرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس ہنجر وال نے بزرگ شہریوں کیساتھ اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے میں مدد کرنے کے بہانے نو سر بازی کرنیوالے ملزم کوپکڑ لیا۔پولیس نے ملزم یوسف سے نوسر بازی کے ذریعے اے ٹی ایم سے نکالی گئی تمام رقم برآمد کرکے شہری نیامت کے سپرد کر دی گئی۔

ملزم بزرگ شہریوں کے ساتھ نوسربازی کرنے والے ملزم یوسف کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم یوسف بزرگ شہریوں کو اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کا جھانسہ دے کرپن کوڈ نوٹ کر لیتا اور شہریوں کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کے بعد اصل کارڈ کی بجائے جعلی کارڈ دے دیتا تھا۔ملزم یوسف بعد ازاں کسی دیگر اے ٹی ایم سے بزرگ شہریوں سے ہتھیائے ہوئے اصل کارڈز کے ذریعے رقم نکلوا لیتا تھا۔ملزم نے ایک ماہ قبل شہری نیامت علی کے ساتھ فراڈ کر کے اے ٹی ایم سے ایک لاکھ 98ہزار روپے نکلوائے تھے۔شہری نیامت نے بیٹی کی ایک ہفتے بعد شادی کے لیے بینک میں رقم جمع کروا رکھی تھی۔۔

مزید :

علاقائی -