کمانڈوڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار،لٹن روڈپولیس

کمانڈوڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار،لٹن روڈپولیس

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس لٹن روڈکی کارروائی،سٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث کمانڈوڈکیت گینگ کے 2ملزمان گرفتار کر لیے۔تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ انوسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ حسن عرف کمانڈو اورساتھی سلمان کو گرفتار کر کے ملزمان سے نقدی، 2موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزماننے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -