اسلام پور میں قتل ہونے نوجوان کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج
لاہور (کرائم رپورٹر) گزشتہ رات اسلام پورہ میں قتل ہونیوالے نوجوان کامقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے مقتول محمد علی کی اہلیہ کی مدعیت میں ملزمان آغا حسین اور تین نا معلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول آغا محمد علی گھر کے باہر کھڑا تھا کہ مقتول کا کزن ملزم آغا حسین اپنے تین نا معلوم ساتھیوں کے ساتھ آیا اور سیدھے فائر مار کر موقع سے فرار ہو گیا، ملزمان کی فائرنگ سے مقتول شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن دم توڑ گیا۔
،پولیس کا کہنا ہے کہ جائیداد کے تنازع پر ملزمان نے فائرنگ کی ہے