کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، 6روز میں 201مقدمات، 1445دکانیں سیل

    کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، 6روز میں 201مقدمات، 1445دکانیں سیل

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چھ روز میں 201 مقدمات درج کئے جبکہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 1445 دکانوں کو سیل کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ڈویڑنل افسران نے شہر بھر میں 453 سے زائد مارکیٹس کو چیک کیا۔اسی طرح بغیر ماسک ڈرائیونگ پر12ہزار سے زائد موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 5955 دکانداروں کو ایجوکیٹ کرتے ہوئے وارننگ دی گئیں۔ ذوالفقار حمید نے کہاکہ کورونا وبائسے متعلقہ حکومتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔ سربراہ لاہور پولیس نے ہدایت کی کہ تمام سینئر افسران اسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ مارکیٹوں، بازاروں کا وزٹ کریں۔ حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے قانون شکن عناصر کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کو یقینی بنائیں، ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کورونا وباسے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -