سٹی ڈویژن سے 7روز میں 293ملزم گرفتار، رپورٹ

سٹی ڈویژن سے 7روز میں 293ملزم گرفتار، رپورٹ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس پی سٹی ڈویژن رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں سٹی ڈویڑن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث293ملزمان گرفتار کر لئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث گینگز کے07ملزمان کو گرفتار کرکے اْن کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے26پسٹلز اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے33ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے10کلوگرام چرس اور196 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے28ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب12اشتہاری مجرمان گرفتار جبکہ 82 عدالتی وعادی مفروران کو حراست میں لیا گیا۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر90ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔ حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف 15 مقدمات بھی درج کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -