قلعہ گجر سنگھ، نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 3ملزم گرفتار
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی سول لائنز انویسٹی گیشن اسد الرحمٰن کی سربراہی قلعہ گجر سنگھ پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے3 ملزمان عمران نذیر، آصف اور حمزہ کوگرفتار کر لیا۔ ملزمان سے تقریباً4 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز، نقدی، ائیر کنڈیشن، سلائی مشینیں اور نا جا ئر اسلحہ برآمدکیا۔ملزمان کا شہر کے مختلف علاقوں میں نقب زنی کی متعددمزید واراتوں کا اعتراف بھی کیا۔انچارج انویسٹی گیشن قلعہ گجر سنگھ مجاہد حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔
جس پرایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔