اہلمد پروکلا تشدد کے خلاف عدالتی عملے کی قلم چھوڑ ہڑتال

اہلمد پروکلا تشدد کے خلاف عدالتی عملے کی قلم چھوڑ ہڑتال

  

لاہور(نامہ نگار)سول عدالت لاہورکے عدالتی اہلمد پروکلاء کی جانب سے تشدد کے خلاف عدالتی عملے نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی،عدالتی اہلکاروں کی یہ ہڑتال اوکاڑہ، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان سمیت پنجاب کے دیگرشہروں میں کی گئی سیشن عدالت لاہور میں 100 سے زائد عدالتی اہلکاروں نے سیشن جج کی عدالت کے باہر احتجاج کیا،اس موقع پر عدالتی اہلکار وں کا کہناتھا کہ وکلا گردی نہیں چلے گی، وکلاء کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا، احتجاج کرنے والے عدالتی اہلکاروں نے مطالبہ کیاہے کہ سیشن عدالتوں میں فرائض انجام دینے والے ملازمین کو وکلاء سے تحفظ فراہم کیا جائے، ایک روز قبل سول جج لاہورامبر گل خان کی عدالت میں چودھری محسن ایڈووکیٹ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اہلمد وقار احمد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاتھا۔

،یادرہے کہ عدالت نے محسن ایڈووکیٹ کو عدالتی تقدس پامال کرنے پر 6 ماہ قید اور 3 ہزار جرمانے کی سزا سنا رکھی ہے۔

مزید :

علاقائی -