ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم ''پول کام'' سے متعلق ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم ''پول کام'' سے متعلق ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایات پر پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم ''پول کام'' سے متعلق ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔تربیتی ورکشاپ کا انعقاد پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کیاگیا۔ڈی آئی جی حسین حبیب گل نے ''پول کام'' سافٹ ویئر بارے تربیتی لیکچر دیا۔اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر بھی موجود تھے۔ تربیتی ورکشاپ میں لاہور پولیس آپریشن ونگ کے ایس پیز رضا کاظمی، سید غضنفر علی، اعجاز رشید، فرقان بلال، دوست محمد اور محمد اجمل نے شرکت کی۔انوسٹی گیشن ونگ کے ایس پیز کیپٹن(ر) علی، اسد الرحمن، نوید ارشاد، منصور قمر اور ایس پی سی آئی عاصم افتخار نے بھی شرکت کی۔تمام ایس پیز کے ریڈرز نے بھی تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی۔حسین حبیب نے ''پول کام'' کا تفصیلی تعارف اور جدید پولیسنگ میں اس کی اہمیت پر لیکچر دیا۔

ایس ایس اے حیدر شعیب اور ایس ایس اے علاؤالدین نے سافٹ ویئر کے استعمال بارے تربیت دی۔اس موقع پر ڈی آئی جی حسین حبیب گل جدید پولیسنگ کے حوالے سے ٹیکنالوجی کا استعمال نہایت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ کرائم کنٹرول اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لائیں۔

مزید :

علاقائی -