رنگ محل پولیس اہلکاروں کاملزمان سے ملکر مدعی پرصلح کیلئے دباؤ

رنگ محل پولیس اہلکاروں کاملزمان سے ملکر مدعی پرصلح کیلئے دباؤ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کر ائم رپو رٹر) تھانہ کلچر کی تبدیلی کے دعوے دھرے دھرے رہ گئے۔رنگ محل کے پولیس اہلکار ملزمان کے ساتھ ساز باز کرکے مدعی مقدمہ کو صلح کے لیے ڈرانے، دھمکانے لگے۔بتا یا گیا ہے کہ سلیم نامی شخص نے ملزمان حافظ عظیم، گل خان کے خلاف تھانہ رنگ محل میں 406 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا ملزمان کے پاس امانت کے طور پر دس لاکھ مالیت کا سونا رکھوایا تھا۔ملزمان سونا ہڑپ کرگئے ہیں حافظ عظیم نے میرے علاوہ بھی رنگ محل کے دس سے بارہ سنیاروں کا سونا ہڑپ کیا ہوا ہے تھانہ رنگ محل کا انچارج انویسٹی گیشن محمد علی مجھ سے پیسوں کی ڈیمانڈ کررہا ہے،انچارج انویسٹی گیشن محمد علی ملزمان کے ساتھ مل کر مجھ سے مقدمہ واپس لینے پر زور ڈال رہا ہے اورمجھے ڈریا دھمکایا جارہا ہے۔

تاجر سلیم نے سی سی پی او لاہور ذوالفقا ر حمید سے تفتیشی محمد علی کو تبدیل کرکے ایماندار افسر تعینات کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید :

علاقائی -