انسداد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 180گاڑیاں بند، 160دکانیں سیل

  انسداد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 180گاڑیاں بند، 160دکانیں سیل

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ1944 دکانوں اور پپلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا ہے اور 340 خلاف ورزیاں سامنے آئیں اور 160 دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ01 لاکھ 31 ہزار 100 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔خلاف ورزی پر 180 گاڑیوں کو بند کیا گیا 75 ہزار 500 روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہیں۔ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں کو سیل جبکہ گاڑیوں کو بھی بند کیا جا رہا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -