حکومت نے پٹرول مہنگا نہیں کیا،غائب کر دیا،جواد احمد

حکومت نے پٹرول مہنگا نہیں کیا،غائب کر دیا،جواد احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمران پٹرول مہنگا کرتے تھے مگر تحریک انصاف کی حکومت نے تو اس کو غائب ہی کردیا،حکومت منظم طریقے سے عوام کے لئے مسائل پیدا کرنے پر تلی ہوئی ہے اورانکی نالائقی،نااہلی نے گزرتے دنوں کے ساتھ نئے بحران کو جنم دیا، حکومتی ریگولیٹری ادارے جن کا کام ان بدلتے حالات پر نظر رکھتے ہوئے کردار نبھانے کا تھا وہ لمبی تان کر سوگئے ان باتوں کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں دیا اس موقع پر ا ن کا مزید کہنا تھا شہزاد اکبر نے 200 ارب ڈالر باہر سے لانے تھے ان کا کیا ہوا، حکمرانوں نے قوم کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔

عمران خان اور ان کی کابینہ کے کچھ ارکان افراتفری کی صورت حال پیدا کرنا چاہتے ہیں،یہ لڑنے کا نہیں قوم کو کورونا کی دلدل سے نکالنے کا وقت ہے۔تعلیمی اداروں کی بندش سے 15 لاکھ اساتذہ بے روز گار ہوچکے ہیں،کورونا فنڈ کے 12سو ارب روپے سے ان کی مدد کیوں نہیں کی جاسکتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -