یونین کونسل94اور 128سے ڈینگی لاروا برآمد،گھروں کے مالکان کو وارننگ

یونین کونسل94اور 128سے ڈینگی لاروا برآمد،گھروں کے مالکان کو وارننگ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 94 شادمان کا دورہ کیا اورڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا۔ایک گھر سے 02 ڈینگی لاروا کی نشاندہی پرگھر کے مالکان کو وارننگ دی گئی۔انہوں نے ڈینگی ورکرز کو سپرے کرنے کی فوری ہدایت کی۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 128 فیصل ٹاؤن کا دورہ کیا01 ڈینگی لاروا کی نشاندہی پائی گئی جس موقع پر تلف کروا دیا گیا۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی زیر صدارت ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹیکے اجلاس میں عزیز بھٹی اور کینٹ زون کی 06 روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور عزیز بھٹی زون میں 68 فیصد ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ کی گئی ہے۔114 ان ڈور اور 05 آؤٹ ڈور لاروا کی تلفی کو یقینی بنایا گیا۔

انہوں نے زیر التوا 10 ڈی وی آرز کو فوری حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔کینٹ زون میں 65 فیصد ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ کی گئی اور20 ان ڈور اور 01 آؤٹ ڈور لاروا کی تلفی کو یقینی بنایا گیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -