غیر قانونی اشتہاری بورڈ اور سٹیمرز اتارنے کیلئے گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

    غیر قانونی اشتہاری بورڈ اور سٹیمرز اتارنے کیلئے گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پی ایچ اے ہیڈ کواٹر میں مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا اور مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین پی ایچ اے نے شہر بھر میں غیر قانونی اشتہارات، بل بورڈز اور سٹیمرز پر کاروائی کے احکامات جاری کیے۔چیئرمین پی ایچ اے اانجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ شہر بھر میں غیر قانونی اشتہارات، بل بورڈ اور سٹیمرز کیخلاف کاروائی کر کے صفائی کی جائے اور بے ہنگم اور بے ترتیب ایڈوئرٹائزمنٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کسی قسم کے وباو میں آئے بغیر شہر میں بھر پور آپریشن کرے۔مارکیٹنگ ڈیپارمنٹ کے معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گی۔اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا نے کہا کہ شہر بھر میں بلاتفریق قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -