کورونا کو شکست دینے کے لئے عوامی تعاون ناگزیر ہے،شاہد صدیق

  کورونا کو شکست دینے کے لئے عوامی تعاون ناگزیر ہے،شاہد صدیق

  

لاہور(سٹی رپورٹر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ کروناکو شکست دینے کیلئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے، عوام موجودہ حالات میں ذمہ داری کا ثبوت دیں، جتنی احتیاط کریں گے اتنا ہی محفوظ رہیں گے۔

، تحریک انصا ف حکومت آزمائش کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ان خیا لات کااظہارنے انہوں نے پار ٹی وفد سے گفتگوکر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ صوبے کی سیاسی و عسکری قیادت کرونا کا پھیلا روکنے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لارہے ہیں، کاروبار کے لئے جاری ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں۔ انہو ں نے مزید کہاکہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ لاک ڈان میں نرمی کے دوران بھی بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔ ملک سے کورونا و با کے خاتمے کیلئے بلا تفر یق سب کو اپنا اپنا کردار ادا کر نا چاہیے۔حکومت کورونا وبا کے خا تمے کیلئے دن را ت ایک کیے ہو ئے ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -