حکمران پٹرولیم بحران حل کرنے میں ناکام ہو گئے،امجد چوہدری

حکمران پٹرولیم بحران حل کرنے میں ناکام ہو گئے،امجد چوہدری

  

لاہو ر(سٹی رپورٹر)ہم عوام پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین امجد چوہدری اور وائس چیئرمین سید عظمت علی شاہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے بدترین معاشی حالات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے زمین پر آگئی ہیں۔ قابل افسوس امر یہ ہے کہ پاکستان میں حالات اس کے برعکس ہیں بدترین کارکردگی اور بدحال حکومتی انتظامات میں پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود انتظامیہ پٹرولیم بحران حل کرنے میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے۔ پٹرول پمپس کے باہر لمبی قطاریں اور پٹرول کی عدم دستیابی نے شہریوں کو ہجوم کرنے پر مجبور کردیا ہے جس سے کرونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خدشات جنم لے رہے ہیں۔

عوام یہ کہنے پر مجبور ہوچکے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بقاء اور مضبوطی کیلئے فی الفور صدارتی نظام کا قیام ناگزیرہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -