چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی نے مختلف علاقوں میں صفائی مہم کا جائزہ لیا

چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی نے مختلف علاقوں میں صفائی مہم کا جائزہ لیا

  

لاہور(پ ر) چیئرمین اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، داتا دربار، سبزہ زار،جوہر ٹاوُن، اقبال ٹاؤن،فیروز پور روڈ، مسلم ٹاؤن، چوبرجی، لکشمی چوک،سرکلر روڈ سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیااور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر جی ایم آپریشن،سربراہ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ،سینئر مینجر آپریشن سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ دوران وزٹ چیئرمین اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ادارہ ہفتہ وار صفائی مہم کے حوالے سے جامع پلان اور حکمت عملی کے تحت کام کر رہا ہے اور پلان کے مطابق شہر کے ہر علاقے میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں بالخصوص سرکاری اور نجی اہسپتالوں کے باہر اور اطراف، شہر کی مساجد اور گرجا گھروں، قرنطینہ سنٹرز، مرکزی شاہراہوں، سرکاری دفاتر، پارکس اور کمرشل مارکیٹوں کو خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی صفائی محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔جی ایم آپر یشن کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی قائم رکھنے میں شہریوں کا کلیدی کردار درکار ہے،شہریوں سے اپیل ہے کہ شہر میں بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنانے میں ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -