شریف فیملی کی غیر سنجیدگی قوم کیلئے خطرہ ہے،ملک افتخار احمد بھٹی

شریف فیملی کی غیر سنجیدگی قوم کیلئے خطرہ ہے،ملک افتخار احمد بھٹی

  

لاہور (سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق چیئرمین یوسی شامکے بھٹیاں ملک افتخار احمد بھٹی نے کہا ہے کہ شریف فیملی کی غیر سنجیدگی قوم کیلئے خطرہ ہے،چوہدری برادران اس مشکل کی گھڑی میں پوری قوم میں اتحاد کی فضا پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں،حکومت پسے ہوئے طبقے کو ریلیف پہنچانے کیلئے تمام اقدامات کر رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے مستحق طبقے کیلئے آٹھ ارب ڈالر کا ریلیف پیکیج دیا ہے۔ مخیر حضرات کورونا چیلنج کے خلاف حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک بین الاقوامی چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی ردعمل کی ضرورت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -