ممتاز دانشور اور مصنف ڈاکٹر صفدر محمود کی کتاب”بانیان پاکستان کا تعارف“شائع

ممتاز دانشور اور مصنف ڈاکٹر صفدر محمود کی کتاب”بانیان پاکستان کا ...

  

لاہور(پ ر)ممتاز دانشور، مورخ، مصنف اور سینئر بیورو کریٹ روزنامہ جنگ کے معرو ف کالم نگار ڈاکٹر صفدر محمود کی نئی کتاب ”Introducing founders of Pakistan“ (بانیان پاکستان کا تعارف) قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل والٹن روڈ لاہور کینٹ کے زیراہتمام خوبصورت گیٹ اپ کے ساتھ شائع ہوگئی ہے کتاب آٹھ ابواب پر مشتمل ہے جو حضرت شاہ ولی اللہ، سرسید احمد خان، محسن الملک، وقار الملک، سرآغا خان، مولانا محمد علی جوہر، ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال اور قائداعظم محمد علی جناح جیسے اکابرین کے سیاسی کارناموں اور نجی زندگی پر روشنی ڈالتی ہے ان اکابرین میں سے ہر شخصیت کے قیام پاکستان کے حوالے سے کردار اور جدوجہد کا احاطہ کرتی ہے یہ کتاب ہر طالبعلم، صحافی، لکھاری، اساتذہ اور تاریخ پاکستان اور تحریک پاکستان خاص طور پر یونیورسٹی کے طلباء اور پروفیسر اور ریسرچ سکالرز کے لئے بنیادی حوالے کی دستاویز ہے ڈاکٹر صفدر محمود کا انداز و اسلوب بے حد دلچسپ اور معلوماتی ہے یہ کتاب پاکستان کے ہر بڑے بک سٹال پر دستیاب ہے نہ ملنے کی صورت میں قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل سے منگوانے کے لئے ان نمبروں پر رابطہ کریں 0300-0515101-0321-4788517۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -