لینڈ ریکارڈ اتھارٹی بھرتی کی آن لائن درخواستیں وصول کرے،امیدوار

لینڈ ریکارڈ اتھارٹی بھرتی کی آن لائن درخواستیں وصول کرے،امیدوار

  

لاہور(اپنے نمائند ے سے)کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد کے باوجود پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے درجہ چہارم کی مختلف آسامیوں پر بھرتی کیلئے ’دستی‘ درخواستیں جمع کروانے کی شرط رکھ دی۔دستی درخواستیں جمع کروانے سے امیدواروں کا رش لگنے سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی طرف سے نائب قاصد،ڈرائیور،ڈاک رائیڈرز، سویپرز اور چوکیدار کی سیٹوں پر بھرتی کی جائے گی جس کیلئے 18جون کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔درخواست دستی جمع کروانے کی شرط کی وجہ سے امیدوار پریشان ہیں، راجن پور،بہاوالپور اور رحیم یار خان جیسے اضلاع سے امیدواروں کا آنا انتہائی مشکل ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہاتھارٹی کو چاہیے تھا کہ بذریقہ ڈاک یا آن لائن درخواستیں لی جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -