پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا،اشرف بھٹی

  پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل پر یقین نہیں رکھتی یہی وجہ ہے کہ اب تک شوگر مافیاز کو تحفظ دیا جارہا ہے جس کے باعث ملک میں چینی کی قیمت 60سے بڑھ کر 90 روپے ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آنے والے بجٹ میں عوام کی پریشانیاں اور دکھ کم کرنے والے اعلانات کا مطالبہ کرتی ہے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا۔