جدید دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت پہلے سے بھی بڑھ گئی،سجاد نذیر
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف اینڈل مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے عاقب سرور کے ساتھ پارٹی کے سوشل میڈیا کے محاذ پر سالوں سے پارٹی کی جنگ لڑنے والے مرزا اویس بیگ کی ان کے گھر جا کر عیادت کی اور ان سے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو بھی کی اور کہا کہ آج کے جدید ڈیجٹیل میڈیا کے دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت پہلے سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے، مرزا اویس بیگ جیسے دبنگ شخص کی پارٹی کو بہت ضرورت ہے۔ اس موقع پر مرزا سعید بیگ بھی موجود تھے۔