سرکاری خزانے کو چھیڑے بغیر 1227 سکولوں کو اپ گریڈ کیا،رفاقت گیلانی

سرکاری خزانے کو چھیڑے بغیر 1227 سکولوں کو اپ گریڈ کیا،رفاقت گیلانی

  

لاہور (سٹی رپورٹر) سیا سی معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ تعلیم و علم دوست حکومت نے سرکاری خزانے سے ایک روپیہ خرچ کیے بغیر1227 سکولوں کی اپ گریڈیشن کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ ا یلیمنٹری سکولوں کے اضافی اساتذہ اپ گریڈڈ سکولوں میں خدمات سرانجام دیں گے۔ایلیمنٹری سکولوں کے اضافی تقریبا چار ہزار کمرہ جماعتوں میں سکینڈری کلاس رومزقائم ہوں گے۔ سکولوں میں موجود اضافی ٹیچنگ سٹاف ٹرانسفر کرنے کی بجائے اسی سکول میں خدمات سرانجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں میں اضافی کلاس رومز کو سکینڈری ایجوکیشن کیلئے استعمال کیا جائے گا۔دستیاب وسائل کو بروئے کارلا کر 16ارب روپے کی غیر معمولی بچت کی گئی ہے ایلیمنٹری سکولوں کو سکینڈری لیول اپ گریڈکرنے سے ایک لاکھ سے زائد طلبہ اورطالبات مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 6ٹیچراور9کلاس روم والے ایلیمنٹری سکولوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے،دوسرے مرحلے میں سکینڈری سکولوں کو ہائر سکینڈری لیول پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ان نے کہا کہ سکولوں کیلئے ایس او پیزتیار کیے جارہے ہیں، کرونا سے بچاؤ کے لئے طلبہ کو ماسک دیئے جائیں گے۔ سکولوں میں سینی ٹائزراورہاتھ دھونے کیلئے انتظامات کیے جائیں گے۔پنجاب کے سکولوں میں 2ہزار کمروں کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں ہزارکمرے تعمیر ہو چکے ہیں۔وہاڑی ضلع میں دانش سکول کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔#/s#

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -