پنجاب میں سخت لاک ڈاؤن ہوتا تو مریض نہ بڑھتے،عزیز الرحمن چن

پنجاب میں سخت لاک ڈاؤن ہوتا تو مریض نہ بڑھتے،عزیز الرحمن چن

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی میاں عزیز الرحمن چن اور مسرت صدیقی نے کہا ہے کہ اگر سندھ حکومت کی طرز پر پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن کیا جاتا تو آج لاہور میں کورونا کے لاکھوں مریض نہ ہوتے اور آج لاہور میں وہ خوف کی فضاء نہ ہوتی جو کہ آج پیدا ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ اب تو غیر ملکی اداروں نے بھی مان لیا ہے کہ سندھ حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں بہترین حکمت عملی اختیار کرکے کورونا کو شکست دیدی ہے۔

اگر عمران خان بلاول بھٹو کی تجاویزوں پر عمل کر لیتے تو آج ہم کورونا پر قابو بھی پا چکے ہوتے اور حالات بھی معمول پر آ چکے ہوتے لیکن نااہل حکمرانوں کی سزا قوم کو بگھتنا پڑرہی ہے نااہل حکمرانوں سے نجات میں ہی پاکستان کی بہتری نکلے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -