حکومت کو مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اپنی رٹ قائم کرناہو گی،سمیرا ساہی

حکومت کو مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اپنی رٹ قائم کرناہو گی،سمیرا ساہی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ق) کی سینئر مرکزی رہنما سمیرا ساہی نے کہاہے کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنا ہوگی، لاک ڈاؤن میں نرمی اور ایس او پی پرعمل کے ساتھ کاروبارکھولنے کے فیصلہ پرعوام سختی سے عمل کر یں۔ان خیا لا ت کااظہارانہو ں پنجاب اسمبلی کے سیکر ٹری محمد خان بھٹی سے ملاقا ت کے مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

  انہو ں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء کے خلاف ہمارے ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر ہیں انہیں سلام پیش کرتے ہیں، ملک کی معیشت کمزور ہوچکی ہے،غریب دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں ہمیں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذارنے والوں کا خیال کرنا ہوگا۔ انہو ں نے کہاکہ غریب طبقہ پہلے ہی بھوک وافلاس سے پریشان اور کورونا کے خوف میں مبتلا ہے، کورونا وباء کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر کو عوام خود پر لازم کرلیں،عوام کو موجودہ حالات میں ریلیف اور انہیں راشن فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،کورونا وائرس کا خوف ختم کرنے کیلئے حکومت کو سخت اقدامات کرنے ہونگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -