شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا ذمہ دار نیب ہے،رابعہ فاروقی

شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا ذمہ دار نیب ہے،رابعہ فاروقی

  

لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا ذمہ دار نیب ہے۔ شہبازشریف سرطان کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور ان کی عمر 69سال ہے اس لئے شہباز شریف نے نیب میں پیش ہونے سے استثنیٰ مانگا لیکن نیب حکام نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے استثنیٰ دینے سے انکار کردیا۔

پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان نیب کے اس تعصبانہ رویے کی پر زور مذمت کرتا ہے اور شہباز شریف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کا ذمہ دار نیب اور عمران نیازی کو قرار دیتا ہے.نیب کا یہ متعصبانہ رویہ قابل مذمت ہے یہ ایوان قائد ایوان شہباز شریف کی جلدصحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔#/s#

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -