فضل الرحمن اپنے یار مودی کی زبان بول رہے ہیں،اعجاز چودھری

فضل الرحمن اپنے یار مودی کی زبان بول رہے ہیں،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ فضل اللہ رحمان دوسال سے سیاسی بے روزگار ہیں، فضل الرحمن اورسیاسی کرپٹ شرپسند ٹولہ تمام بحرانوں کا ذمہ دار ہیں، فضل رحمان اپنے یار مودی کی زبان بول رہے ہیں۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے خواجہ آصف کے بیان پر کہاکہ ملک کی تباہی اوربربادی کے ذمہ دارنوازشریف اور زرداری خاندان ہے، خواجہ آصف سے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں، وزیراعظم پر بے بنیاد تنقید کا سلسلہ بند کیا جائے، خواجہ آصف جلتی پر تیل کا کام نہ کریں، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا ہے، حکومت ریاست کے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 ، پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

  ، خواجہ آصف اور ان کے لیڈروں نے ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے، شور اور بھڑکیں مار کر بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -