ہائیر ایجوکیشن نے پیپروں کی مارکنگ کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں

  ہائیر ایجوکیشن نے پیپروں کی مارکنگ کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں

  

لاہور (سٹی رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے امتحانی پیپروں کی چیکنگ اور مارکنگ کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں 5 ہزار اساتذہ کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔ جس کے لئے شہر میں پرچوں کی چیکنگ کے لئے 27 مراکز اور مارکنگ کے لئے 22 مراکز تشکیل دے دئی گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ انتظامات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے زیر اہتمام ہونیوالے امتحانات کے لئے کئے گئے ہیں۔

جن کے نتائج کا اعلان پیپروں کی چیکنگ کے بعد ایک ماہ میں کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -