کورونا،بھارتی ٹیم نے دورہ سر ی لنکا ملتوی کردیا

کورونا،بھارتی ٹیم نے دورہ سر ی لنکا ملتوی کردیا

  

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم نے کورونا وائرس کے باعث اپنا دورہ سری لنکا ملتوی کردیا ہے۔سری لنکا کرکٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے خط لکھ کر دورے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں بھارتی ٹیم کا دورہ سری لنکا ممکن نہیں ہوگا۔سری لنکن بورڈکے مطابق کہ بھارتی ٹیم نے اس ماہ 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی کے لییسری لنکا کا دورہ کرنا تھا تاہم ہمیں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے باعث بھارتی ٹیم نے ابھی ٹریننگ کا آغاز بھی نہیں کیا اور وہ کرکٹ سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے اپنی حکومت اور صحت کے حکام کی ہدایات پر عمل کریں گے۔

وسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم مستقبل میں سری لنکا کے دورے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم ہے۔

۔ اور بہتر موقع دیکھ کر سری لنکا کا دورہ کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -