کو چنگ سٹاف میں تو سیع پر شاہد آفریدی کو اندیشوں نے گھیر لیا

کو چنگ سٹاف میں تو سیع پر شاہد آفریدی کو اندیشوں نے گھیر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں توسیع پر شاہد آفریدی کو اندیشوں نے گھیر لیا، سابق آل راؤنڈر کا خیال ہے کہ کئی بڑے نام یکجا ہو جائیں توناکامی کی صورت میں مسائل کھڑے ہونے لگتے ہیں،یقین ہے کہ بہت سارے باورچی مل کر کھانے کو خراب نہیں کرینگے۔تفصیلات کے مطابق انگلش ٹور کیلئے یونس خان کو بیٹنگ کوچ اور سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کو سپن باؤلنگ کوچ مقرر کرنے کے فیصلے کو اگرچہ سابق کھلاڑیوں کی اکثریت نے سراہاہے لیکن ساتھ ہی شاہد آفریدی کو کچھ اندیشوں نے بھی گھیر لیا ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے یوٹیوب چینل پر پی سی بی کے اس اقدام کو سراہا کہ کرکٹرز کو اہم ذمہ داریاں دی گئی ہیں کیونکہ آخرکار کرکٹرز ہی اس شو کو کامیابی کیساتھ چلا سکتے ہیں اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کے گرد ایک لاجواب انتظامیہ مقرر کی گئی ہے جس میں شامل ہر شخص کرکٹ سے مخلص ہے۔سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ جب کئی بڑے نام یکجا ہوتے ہیں تو خاص کر ناکامی کی صورت میں مسائل کھڑے ہونے لگتے ہیں لیکن ایسے مشکل حالات میں یہی نامور کھلاڑی ٹیم کو متحد کرنے کا اہم کردار بھی نبھا سکتے ہیں جو آگے بڑھنے کا عمل جاری رکھ سکتی ہے کیونکہ جیتنا اور ہارنا بھی کھیل کا اہم حصہ ہے۔