فواد عالم کو ٹیم میں واپسی کیلئے ہمت نہیں ہارنی چاہیے،یونس

فواد عالم کو ٹیم میں واپسی کیلئے ہمت نہیں ہارنی چاہیے،یونس

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا کہ فواد عالم کو ہمت نہیں ہارنی چاہیے،میری ان سے جب بھی بات ہوتی ہے مصباح الحق کی مثال دیتا ہوں، جو37 سال میں کپتان بنے اور43 سال کی عمر میں ریٹائر ہوئے،یہی وہ وقت تھا جب مصباح کی کارکردگی عروج پر رہی،فواد عالم فٹنس اور پرفارمنس برقرار رکھیں۔ یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال پاکستان کرکٹ بورڈ نے میری تقرری انگلینڈ سیریز کے لئے کی ہے، اس سے ا?گے کی کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ایک مسئلہ یہ ہے کہ ٹیسٹ جیسی پریکٹس ہی ٹی 20 اور ون ڈے کے لئیکرتے ہیں۔ تینوں فارمیٹس کیلئے علیحدہ موڈ اور علیحدہ ڈرلز ہوتی ہے۔کوشش ہوگی کہ کھلاڑیوں کو ہر فارمیٹ کے حساب سے ڈرلز کراؤں۔ میرے انڈر 19پر کافی منصوبیتھے لیکن جب کوچنگ کی پیشکش کی گئی تھی تو اس وقت ہم ایک صفحے پر نہیں آسکے تھے۔ کھلاڑیوں کے ساتھ وہ والا یونس خان نہیں بنوں گا جو میں بطور کھلاڑی تھا۔ گارنٹی دیتا ہوں کہ میرا انا کا کبھی مسئلہ نہیں ہوگا قومی کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ یونس خان نے بابر اعظم کے کھیل میں بہتری پر نگاہیں مرکوز کردی ہیں جن کا کہنا ہے کہ انہیں نوجوان بیٹسمین بابراعظم پر بہت زیادہ کام کرنا ہے۔

ہے امید ہے کہ وہ امیدوں پرپورا اتریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -