یونس اور مشتاق قومی ٹیم کے لئے مفید ثابت ہونگے، اظہر علی

  یونس اور مشتاق قومی ٹیم کے لئے مفید ثابت ہونگے، اظہر علی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے دورہ انگلینڈ کے لیے یونس خان اور مشتاق احمد کی تقرریوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں سابق کرکٹرز کو ذمہ داری سونپنا پی سی بی کا خوش آئند اقدام ہے، اس کے ٹیم پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے، اگست-ستمبر میں پاکستان کو میزبان انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے، مشتاق احمد کی بطور اسپن باؤلنگ کوچ اور مینٹور جبکہ یونس خان کی بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے تعیناتی نے پاکستان کی ٹیم منیجمنٹ کو مزید تقویت بخشی ہے جہاں پہلے ہی مصباح الحق بطور ہیڈ کوچ اور وقار یونس باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ دورہ انگلینڈ کے لیے دونوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 25 کھلاڑیوں کی روانگی متوقع ہے، اس سے قبل پاکستان نے 2016ء اور 2018ء میں انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔ یہ دونوں سیریز ڈرا ہوئی تھیں جس کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل آئندہ سیریز کو خاص اہمیت حاصل ہے اظہر علی نے کہا کہ وہ یونس خان کے ہمراہ متعدد ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔

کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں یونس خان وہ نان انگلش بیٹسمین ہیں جنہوں نے گذشتہ 2 دہائیوں میں انگلینڈ کی کنڈیشنز میں مسلسل رنز بنائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -