ٹی 20ورلڈکپ انعقاد کا فیصلہ نہ ہونے پر شائقین مایوس

ٹی 20ورلڈکپ انعقاد کا فیصلہ نہ ہونے پر شائقین مایوس

  

لاہور( افٗضل افتخار) شائقین کرکٹ ٹی20 ورلڈ کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہونے پر مایوسی کا شکار ہیں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شائقین کا کہنا ہے کہ امید تھی کہ آئی سی سی کے اس اہم اجلاس میں اس ایونٹ کے انعقاد بارے کوئی فیصلہ ضرور ہوگا مگر ایک مرتبہ دوبارہ ایک ماہ کے لئے فیصلہ موخر کردیا گیا جس سے بہت زیادہ مایوسی ہے عادل، پرویز،نوید،شکیل،بابر،سعادت،سمیر،حامد،شعیب نے کہا کہ کرکٹ میچز کا شدت سے انتظارہے سرگرمیاں معطل ہوئیں طویل عرصہ ہوگیا ہے امید تھی کہ یہ ایونٹ شیڈول کے مطابق ضرور کھیلا جائے گا مگر لگتا ہے کہ اس کو بھی ملتوی کردیا جائے گا ہماری خواہش ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے کیونکہ شائقین انتظار کررہے ہیں،ظہیر،فضل،عارف،نبیل،زبیر،اسد کا کہنا ہے کہ ہمیں آئی سی سی کی جانب سے فیصلے کو ایک ماہ تک موخر کرنے پر بہت دکھ ہوا ہماری خواہش ہے کہ اس ایونٹ کو ہر حال میں شیڈول کے مطابق منعقد کیا جائے جب پوری دنیا میں اب کھیلوں کی سر گرمیوں کا آغاز کیا جارہا ہے تواس کو بھی منعقد ہونا چاہئیے کیونکہ یہ ایک اہم ایونٹ ہے اور پوری دنیا کے شائقین کرکٹ اس ایونٹ کے انعقاد کے منتظر ہیں اس حوالے سے کوئی مثبت فیصلہ کیا جائے اور اس کو شیڈول کے مطابق ضرور منعقد کیا جائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -