آئی پی ایل، یو اے ای نے بھارت کو میز بانی کی پیشکش کردی

  آئی پی ایل، یو اے ای نے بھارت کو میز بانی کی پیشکش کردی

  

دبئی (نیٹ نیوز) آئی پی ایل کی بیش قیمت میزبانی کیلئے یو اے ای کی رال ٹپکنے لگی جس نے تصدیق کردی ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے باعث ایونٹ کو بیرون ملک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا توآگے بڑھ کر میزبانی کے حصول کی کوشش کی جائے گی۔واضح رہے کہ بی سی سی آئی حکام میں آئی پی ایل کیلئے مناسب وینیو کے انتخاب پر رائے منقسم ہے البتہ یہ امکان واضح ہے کہ رواں برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ملتوی کیا گیا تو بھارتی لیگ کو از خود ہی مناسب ونڈو مل جائے گی۔ماضی میں بھارت میں ہونے والے انتخابات کی وجہ سے آئی پی ایل کو 12 سالہ تاریخ میں 2 مرتبہ ملک سے باہر منتقل کیا گیا جس میں سے ایک بار اس کا مکمل طور پر انعقاد جنوبی افریقہ میں کیا گیا جب کہ 2014ء میں آئی پی ایل کے ابتدائی مرحلے کے میچز یو اے ای میں کھیلے گئے تھے اور اس بار بھی اسی بنیاد پر امارات کے کرکٹ حکام میزبانی کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔امارات کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی کا کہنا ہے کہ ماضی سے اب تک ان کا مختلف ٹورنامنٹس اور باہمی سیریز کی میزبانی کا ریکارڈ بہترین رہا ہے اور اپنے بہترین سٹیڈیمز پر وہ کسی بھی طرز کی کرکٹ کا عمدگی سے انعقاد کر سکتے ہیں امارات کرکٹ بورڈ کے مشیر سبحان احمد نے کہاکہ یو اے ای میں 2014ء میں ہونے والے آئی پی ایل کے مقابلے بھرپور توجہ کا مرکز بنے تھے، اگر اس بار بھی بی سی سی آئی اپنی لیگ کے میچز امارات میں کرانا چاہے تو ہمارے انٹرنیشنل معیار کے وینیوز دستیاب ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -