رنگ و روپ کچھ نہیں صرف محبت معنی رکھتی ہے، شیزا اکرم

رنگ و روپ کچھ نہیں صرف محبت معنی رکھتی ہے، شیزا اکرم

  

لاہور (سپورٹس ڈیسک) وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے نسلی تعصب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رنگ و روپ سے کچھ نہیں ہوتا صرف محبت معنی رکھتی ہے۔ اپنے اور وسیم اکرم کے رشتے کی اہمیت کو بیان کیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وسیم سے شادی پر لوگ کہتے تھے تم دونوں مختلف ہو، دونوں کو ایک جوڑے کے طور پر کبھی تسلیم نہیں کیا جائے گا، اس کا بیٹا کبھی بھی ایک گوری کو اپنی سوتیلی ماں برداشت نہیں کرے گامگرایسا کچھ نہیں ہوا۔

اگر تم دونوں کے بچے ہوں گے تو وہ بڑے ہو کر تذبذب کا شکار ہوجائیں گے۔بعدازاں ان تمام تنقید پر شنیرا اکرم نے اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ساتھ رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ رنگ و روپ کوئی معنی نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں رنگ و روپ کا مسئلہ صرف انہیں ہوتا ہے جو اس کو ترجیح دیتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -