دورہ انگلینڈ،عامر اور حارث سہیل کی دستیابی سے معذرت

دورہ انگلینڈ،عامر اور حارث سہیل کی دستیابی سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر اور بیٹسمین حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی سے معذرت کرلی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے نجی مصروفیات کی بناء پر دورہ انگلینڈ پر روانگی سے معذرت کرلی ہے۔ محمد عامر کے گھر اگست میں بچے کی پیدائش اور حارث سہیل نے فیملی وجوہات کی بناء پر دورے سے معذرت کی ہے۔